4 ماہ گزرگئے،167 انتخابی عذرداریوں پر فیصلے، 238 تاحال زیرالتوا

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 29 جنوری 2014
ملک عزیرکی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری،ہری پورکے 7اسٹیشنزپر ری پولنگ آج ہوگی فوٹو: فائل

ملک عزیرکی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری،ہری پورکے 7اسٹیشنزپر ری پولنگ آج ہوگی فوٹو: فائل

اسلام آ باد: الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹریبونلزکے پاس زیرسماعت کیسزکی تفصیلات جاری کردی ہیں جس سے4ماہ میں انتخابی عذرداریوں کی سماعت مکمل کرنے کے الیکشن کمیشن کے عام انتخابات سے پہلے کے بلند و بانگ دعووں کی قلعی کھل گئی ۔

405 انتخابی عذرداریوں میں سے صرف167 کے فیصلے ہوسکے238 عذرداریاں 4ماہ سے زائد عرصہ گزرجانے کے باوجودالیکشن ٹریبونلزمیں زیرالتواء ہیں۔ انتخابی عذرداریوں کے حوالے سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے گزشتہ برس عام انتخابات کے بعد22مئی کو امیدواروں کے نوٹیفکیشن کے بعد45روزمیں تمام قومی وصوبائی اسمبلیوں کے حلقوں سے انتخابات میں کسی قسم کی بے ضابطگی اوربے قاعدگی کیخلاف درخواستیں دائرکرنے کی مہلت دی تھی۔

جس کیخلاف سیکڑوں درخواستیں موصول ہوئے تھیں۔ادھرالیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 69 خوشاب سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی ملک عزیرکی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔این اے 19 ہری پورکے 7 پولنگ اسٹیشن پرآج ری پولنگ ہو گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔