بھارتی وزیر کھیل کی رسی کودنے کی ویڈیو وائرل، نوجوانوں کو فٹنس چیلنج دیدیا

اے ایف پی/ویب ڈیسک  منگل 31 اگست 2021
وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے نوجوانوں کو فٹنس چیلنج دیا، فوٹو: ویڈیو گریب

وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے نوجوانوں کو فٹنس چیلنج دیا، فوٹو: ویڈیو گریب

نئی دہلی: بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے اپنی رسی کودنے کی مہارت سے سب کو حیران کردیا جس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی وزرا کا تذکرہ ہوتے ہی عمومی طور پر جو شکل ذہن میں آتی ہے وہ ایک بھاری جسم، موٹے پیٹ اور بے ہنگم ڈل ڈول والے شخص کی ہوتی ہے لیکن ایک وزیر نے اپنی فٹنس سے اس تاثر کو غلط ثابت کردیا۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ’’نیشنل اسپورٹ ڈے‘‘ کی مناسبت سے ایک تقریب رکھی گئی تھی جس میں ’’فٹ انڈیا‘‘ نامی ایک ایپ کا افتتاح بھی کیا گیا۔

اسی دوران وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر اپنی نشست سے اُٹھے اور کہا کہ سب سے پہلے میں اپنی فٹنس دکھاؤں گا اور رسی کودنے کا حیرت انگیر مظاہرہ کیا۔

بعد ازاں رسی کودنے کی ویڈیو ٹویٹ کر کے وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے نوجوانوں کو چیلنج کیا کہ آپ کا فٹنس لیول کیا ہے ؟ آئیں اور کھیل کر دکھائیں۔ جس پر نوجوانوں نے بھی اپنی ویڈیوز اپ لوڈز کرنا شروع کردیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔