کراچی کے مختلف علاقوں میں تیزبارش کئی علاقے بجلی سے محروم

اگربارش تواترسے جاری رہی تواربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک September 03, 2021
شہرمیں مطلع جزوی اور کبھی مکمل ابرآلود رہے گا، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں جاری تیزبارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اورتیزبارش کا سلسلہ آج ایک بارپھرجاری رہا۔ شہرمیں گلستان جوہر، موسمیات، آئی آئی چندریگرروڈ، صدر، شارع فیصل، ڈیفنس اورکلفٹن، یونیورسٹی روڈ، ایئرپورٹ، سعدی ٹاؤن، کورنگی، گلشن اقبال اورملیرمیں گرج چمک کے ساتھ تیزبارش ہوئی جب کہ متعدد علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلبہ بھی جاری رہا۔

بارش کے باعث شہرکے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے جب کہ ٹریفک کی روانی بھی متاثرہوگئی ہے۔

سردارسرفرازچیف میٹرولوجسٹ کراچی کا اس متعلق کہنا ہے کہ شہرچاروں طرف سے بادلوں کی لپیٹ میں ہے، شہرمیں مزید ایک سے دوگھنٹے بارش ہوسکتی ہے۔ اگربارش تواترسے جاری رہی تو اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ سمندرمیں بننے والا کلاؤڈ ماس شہرکی جانب بھی بڑھ رہا ہے، ہوا کا کم دباؤ جوسمندر میں جنوب مشرق میں موجود تھا اس نے شدت اختیارکرلی ہے۔

کے الیکٹرک نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ شہرکے مختلف علاقوں سے ہلکی سے تیزبارش کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں، کے الیکٹرک کا عملہ صورتِحال کا جائزہ لے رہا ہے تاہم چند فیڈرزکو حفاظتی بنیادوں پر بند کیا جا سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے