گجرات میں زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی جاں بحق وزیراعلیٰ کا نوٹس

وزیراعلیٰ پنجاب نے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا


ویب ڈیسک September 05, 2021
وزیراعلیٰ پنجاب نے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا. فوٹو : فائل

MANILA: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اجتماعی زیادتی کے بعد لڑکی کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

پنجاب کے ضلع گجرات میں نوجوان لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی، جس کے بعد لڑکی جاں بحق ہوگئی، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی، اور واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ افسوسناک واقعے میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لاکر مزید کارروائی کی جائے، اور متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔