جب بھی اچھی اور معیاری فلم ملی تو ضرور کام کرونگا، احسن خان

شوبز رپورٹر  جمعرات 30 جنوری 2014
میری پہچان فلم انڈسٹری سے ہے اوراس پرمجھے فخر ہے. فوٹو: فائل

میری پہچان فلم انڈسٹری سے ہے اوراس پرمجھے فخر ہے. فوٹو: فائل

لاہور: معروف اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ اچھی اور معیاری فلموں میں جب بھی کام کرنے کی آفرہوگی تومیں اپنی تمام مصروفیات سے وقت نکال کراسے ترجیح دونگا۔

میری پہچان فلم انڈسٹری سے ہے اوراس پرمجھے فخر ہے۔ ان خیالات اظہاراحسن خان نے ’’ ایکسپریس ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ برس فلم انڈسٹری کی نئی اننگز کا آغاز ہو چکا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ منفردموضوعات پرفلمیں بنائی گئی ہیں جن کو فلم بینوں نے دیکھا اورپسند کیا ہے۔

 photo 3_zpsb591642f.jpg

اس سلسلہ میں بھرپورپیش رفت کی جارہی ہے اورکراچی ہی نہیں لاہور میں بھی بڑے بجٹ کی فلمیں بنانے کے لیے حکمت عملی بنائی جاچکی ہے۔ جس کی بدولت ہمارے سینماگھروں میں اب بالی وڈ کے ساتھ پاکستانی فلمیں بھی نمائش کے لیے پیش کی جائیںگی۔ اگر دیکھا جائے توگزشتہ برس پاکستانی فلموں نے بالی وڈاسٹارز کی فلموں سے زیادہ بزنس کیا اوریہ بہت خوش آئند بات ہے۔ جہاں تک میرا فلموں میں کام کرنے کا تعلق ہے تومجھے جب بھی کسی اچھے کردار کی آفرہوتی ہے میں اس کوقبول کرتاہوں۔ ہدایتکارشہزاد رفیق کی فلم ’’عشق خدا‘‘ میں مجھے ایک جاندارکردارملا تھا اوراس میں میری پرفارمنس کوبہت سراہا گیا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔