نئی دہلی،منموہن سنگھ کی تقریر کے دوران ایک شخص کا ہنگامہ

آئی این پی  جمعرات 30 جنوری 2014
ہنگامہ کرنےوالے شخص نے حکومت کی5 سالہ کار کردگی پرتنقیدکی۔ فوٹو: فائل

ہنگامہ کرنےوالے شخص نے حکومت کی5 سالہ کار کردگی پرتنقیدکی۔ فوٹو: فائل

نئی دہلی: بھارت کے وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی نئی دلی میں تقریب میں ایک شخص نے ہنگامہ برپاکردیاجس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے اس شخص کوتقریب سے باہرنکال دیا۔

بھارتی میڈیاکے مطابق وگیان بھون میں ہونیوالی تقریب میں وزیراعظم منموہن سنگھ تقریر کررہے تھے کہ ہال میں موجودایک شخص نے کھڑے ہوکراحتجاج کرناشروع کردیا اورحکومت کی5 سالہ کار کردگی پرتنقیدکی۔احتجاج کرنیوالے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔