وزیراعظم کی ایوان میں آمدسے قبل وزیرداخلہ متحرک ہوگئے

تنویر محمود راجہ  جمعرات 30 جنوری 2014
 وزیراعظم 1بج کر 32 منٹ پرایوان میں آئے تو وزیرخزانہ اسحاق ڈاراور وزیرمملکت شیخ آفتاب بھی ان کے ہمراہ تھے۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم 1بج کر 32 منٹ پرایوان میں آئے تو وزیرخزانہ اسحاق ڈاراور وزیرمملکت شیخ آفتاب بھی ان کے ہمراہ تھے۔ فوٹو: فائل

اسلام آ باد: قومی اسمبلی میں وزیراعظم کی طرف سے طالبان سے مذاکرات کے لیے 4رکنی کمیٹی کے قیام کے اعلان سے قبل وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی ایوان میںکافی متحرک نظر آئے۔

انھوں نے وزیراعظم کی آمدسے قبل تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، جمیعت علمائے اسلام(ف) کے امیرمولانا فضل الرحمن اورمتحدہ قومی موومنٹ کے ڈاکٹرفاروق ستارسمیت اہم جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں کو ان کی نشستوں پر جاکر حکومتی فیصلے سے آگاہ کیااور انھیں اعتماد میں لیا۔ وزیراعظم نواز شریف نمازظہر کے وقفے کے بعد 1بج کر 32 منٹ پرایوان میں آئے تو وزیرخزانہ اسحاق ڈاراور وزیرمملکت شیخ آفتاب بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔