روحانی دوست

صائم المصطفیٰ صائم  اتوار 12 ستمبر 2021
روحانی دوست فوٹو : فائل

روحانی دوست فوٹو : فائل

صائم المصطفے صائم
واٹس اپ (0333-8818706)
فیس بک (Saim Almustafa Saim)

علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ
دو طریقے ہیں اور دونوں طریقوں کے نمبر اہم ہیں
اول تاریخ پیدائش دوم نام سے!

اول طریقہ تاریخ پیدائش
مثلاً احسن کی تاریخ پیدائش 12۔7۔1990 ہے ، ان تمام اعداد کو مفرد کیجیے
1+2+7+1+9+9=29=2+9=11=1+1=2
گویا تاریخ پیدائش سے احمد کا نمبر 2 نکلا۔

اور طریقہ دوم میں:
سائل، سائل کی والدہ، اور سائل کے والد انکے ناموں کے اعداد کو مفرد کیجیے
مثلاً نام ”احسن ” والدہ کا نام ” شمسہ” والد کا نام ” راشد۔”

حروفِ ابجد کے نمبرز کی ترتیب یوں ہے:
1 کے حروف (ا،ی،ق،غ) 2 کے حروف (ب،ک،ر) 3 کے حروف (ج،ل،ش)
4 کے حروف (د،م،ت) 5 کے حروف (ہ،ن،ث) 6 کے حروف (و،س،خ)
7 کے حروف (ز،ع،ذ) 8 کے حروف (ح،ف،ض) 9 کے حروف (ط،ص، ظ)
احسن کے نمبر (1،8،6،5) تمام نمبرز کو مفرد کردیں:
(1+8+6+5=20=2+0= 2 گویا احسن کا نمبر2 ہے۔
ایسے ہی احسن کی والدہ ”شمسہ ”کا نمبر9 اور والد راشد کا نمبر1 بنتا ہے۔
اب ان تینوں نمبروں کا مفرد کرنے پر ہمیں احسن کا ایکٹیو یا لائف پاتھ نمبر مل جائے گا۔ (2+9+1=12=1+2=3) گویا علم جفر کے حساب سے احسن کے نام کا نمبر 3 نکلا!

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
سوموار13تا19 ستمبر 2021
آج کا حاکم نمبر3 ہے۔ نئی تحریک، نیا جوش کوئی نیا خیال آپ کو اپنے امور میں ترقی کے لیے اکسائے گا۔ اس میں انسان سے محبت بھی شامل ہوگی۔
2،3،4،7،8 اور9 کے لیے بہتر ہوسکتا ہے۔
1، 5 اور6 نمبر والوں کے لیے اہم اور کچھ مشکل بھی ہوسکتا ہے۔
صدقہ: 20 یا 200 روپے، سفید رنگ کی چیزیں، کپڑا، دودھ، دہی، چینی یا سوجی کسی بیوہ یا غریب خاتون کو بطورِصدقہ دینا ایک بہتر عمل ہوگا۔
وظیفۂ خاص ”یارحیم، یارحمٰن، یااﷲ” 11 بار یا 200 بار اول وآخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

منگل 14ستمبر 2021
آج کا حاکم نمبر1 ہے۔ کوئی نیا راستہ سامنے آئے گا، محتاط رہیں کہیں اصل راستے سے بھٹک ہی نہ جائیں۔
1،2،4،5،6اور9 نمبر والوں کے لیے آج کا دن کافی حد تک بہتری لائے گا۔
3،7اور8 نمبر والوں کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 90 یا 900 روپے، سرخ رنگ کی چیزیں ٹماٹر، کپڑا، گوشت یا سبزی کسی معذورسیکیوریٹی سے منسلک فرد یا اس کی فیملی کو دینا بہتر عمل ہوگا۔
وظیفۂ خاص”یاغفار، یاستار، استغفراﷲ العظیم” 9 یا 90 بار اول وآخر11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

بدھ 15 ستمبر 2021
آج کا حاکم نمبر7ہے۔سیروتفریح اور قدرتی مناظر کے نظاروں کے لیے ایک اچھا دن ایسا منظر جو اندر یا باہر وجود پرپڑی ہوئی گرد صاف کرنے میں مدد دے!
3،4،5،7،8،اور9نمبر والوں کے لیے آج دن کافی بہتر ہوسکتا ہے۔
1، 2 اور6 نمبر والوں کو کچھ معاملات میں رکاوٹ اور پریشانی کا اندیشہ ہے۔
صدقہ: زرد رنگ کی چیزیں یا 50 یا 500 روپے کسی مستحق طالب علم یا تیسری جنس کو دینا بہتر ہے، تایا، چاچا، پھوپھی کی خدمت بھی صدقہ ہے۔
وظیفۂ خاص” یاخبیرُ، یاوکیلُ، یااﷲ” 41 بار اول و آخر 11 باردرودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

جمعرات 16ستمبر 2021
آج کا حاکم نمبر6 ہے۔ آج کا دن امید ہے کسی نہ کسی سمت آپ کے لیے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا لائے گا۔کوئی خوش خبری بھی مل سکتی ہے۔
1،4،5،6، 8اور9 نمبر والوں کے لیے آج کا دن کافی بہتر رہنے کی امید ہے۔
2، 3اور7نمبر والوں کو کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: میٹھی چیز، 30 یا 300 روپے کسی مستحق نیک شخص کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔ مسجد کے پیش امام کی خدمت بھی احسن صدقہ ہے۔
وظیفۂ خاص”سورۂ فاتحہ 7 بار یا یاقدوس، یاوھابُ، یااﷲ” 21 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر عمل ہوگا۔

جمعہ 17ستمبر 2021
آج کا حاکم نمبر2 ہے۔ رشتوں سے عجب معاملہ ہوسکتا ہے، غیرمتوقع اَن بَن یا پھر جاری اَن بَن میں سب اچھا والا معاملہ ہوسکتا ہے۔
1،3،4،5،8اور9 نمبر والوں کے لیے آج کا دن بہتر ہونے کی امید ہے۔
2،6 اور7نمبر والوں کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔
صدقہ:60 یا 600 روپے یا 600 گرام یا6 کلو چینی۔ سوجی یا کوئی جنس کسی بیوہ کو دینا بہترین عمل ہوسکتا ہے۔
وظیفۂ خاص”سورۂ کہف یا یاودود، یامعید، یااﷲ” 11 بار ورد کرنا بہتر ہوگا۔

ہفتہ 18 ستمبر 2021
آج کا حاکم نمبر 4 ہے۔ایک اہم دن ہوسکتا ہے، ایک اہم موڑ جو ایک اور سمت لے چلے، تیار رہیں۔ صدقہ ضرور دیں تاکہ کسی بھی قسم کی ٹوٹ پھوٹ سے بچا جاسکے۔
1،2،3،6،7اور8 نمبر والوں کے لیے کسی حد تک بہتری کی امید ہے۔
4، 5 اور9نمبر والوں کو کچھ امور میں مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 80 یا800 روپے یا کالے رنگ کی چیزیں کالے چنے، کالے رنگ کے کپڑے سرسوں کے تیل کے پراٹھے کسی معذور یا عمررسیدہ مستحق فرد کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔
وظیفۂ خاص”یافتاح، یاوھابُ، یارزاق، یااﷲ” 80 بار اول و آخر 11 بار درودشریف کا ورد بہتر عمل ہوگا۔

اتوار19ستمبر 2021
آج کا حاکم نمبر7 ہے۔ ایک اچھا دن جو ماضی کی بھول بھلیوں میں گم خوشی کو پھر سے سامنے لاسکتا ہے۔ 3،4،5،7،8 اور9 کے لیے اچھے دن کی امید ہے۔
1،2اور6 نمبر والوں کو مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 13 یا 100 روپے یا سنہری رنگ کی چیزیں گندم، پھل، کپڑے، کتابیں یا کسی باپ کی عمر کے فرد کی خدمت کرنا بہتر ہوگا۔
وظیفۂ خاص”یاحی، یاقیوم، یااﷲ” 13 یا 100 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔