- لکی مروت؛ مشترکہ آپریشن میں 12 دہشت گرد ہلاک، پولیس
- ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات 7 ہزار 700 سے تجاوز کرگئیں
- وزیراعظم کا دورۂ ترکیہ ترک قیادت کی مصروفیت کے باعث ملتوی
- امریکا میں تعلیم کے خواہشمند طالبعلموں کیلئے کراچی میں یونیورسٹی فیئر
- ریڈ لائن بس میں مسافر ڈاکٹر پر تشدد کا مقدمہ درج، ڈرائیور اور کنڈیکٹر معطل
- عالمی بینک کی ترقیاتی منصوبوں کیلئے پاکستان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
- ملتان سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار، خود کش جیکٹ برآمد
- سرفراز احمد پی ایس ایل 8 کی تیاری کے لیے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے
- پاکستان سے یومیہ پچاس لاکھ ڈالر افغانستان اسمگل ہورہے ہیں، بلوم برگ
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 فروری سے پہلے اضافہ نہیں ہوگا، وزیر مملکت
- پشاور پولیس لائنز دھماکا، حملہ آور کی نقل و حرکت کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
- چیف ایگزیکٹیو کو توشہ خانہ کا ریکارڈ بیان حلفی کے ساتھ پیش کرنے کیلیے آخری مہلت
- کوئٹہ میں عمارت منہدم، ایک جاں بحق اور پانچ زخمی
- پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ امدادی سامان لے کر ترکیہ پہنچ گیا
- شہری اور پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث تین ملزمان گرفتار، پولیس اہلکار بھی شامل
- گریس کے ڈرموں میں چھپائی گئی 254 کلوگرام منشیات پکڑی گئی
- پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- دیامر میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 25 افراد جاں بحق
- پی ایس ایل 8 کیلیے نئی ٹرافی متعارف کرانے کا فیصلہ
- ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی کا کام کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 5 کروڑ سے زائد کی کرنسی برآمد
آئین شکنی کیس،خصوصی عدالت کا کارروائی روکنے سے انکار

جت تک سپریم کورٹ حکم امتناع جاری نہیں کرتی کارروائی کیسے روکیں؟جسٹس فیصل عرب۔ فوٹو: فائل
اسلام آ باد: سابق صدرجنرل (ر) پرویزمشرف کیخلاف قائم آئین شکنی کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت آج جنرل مشرف کی صحت سے متعلق میڈیکل بورڈکی رپورٹ پرپراسیکیوٹرکے اعتراضات کی سماعت کرے گی۔
بدھ کوخصوصی عدالت نے جنرل مشرف کے وکلاکی جانب سے درخواست پرمقدمے کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے آج جمعرات تک ملتوی کردی۔ وکلائے صفائی کی جانب سے سپریم کورٹ میں نظرثانی کی اپیل کی سماعت مکمل ہونے تک خصوصی عدالت کی کارروائی روکنے کی استدعاپرخصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس فیصل عرب نے کہاکہ جب تک سپریم کورٹ حکم امتناع جاری نہیں کرتے کاروائی کیسے روک سکتے ہیں،آئین شکنی کیس کی سماعت جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں3رکنی بینچ نے کی۔ سماعت شروع ہی ہوئی توپرویزمشرف کے وکیل انورمنصورنے بتایاکہ سپریم کورٹ میں سابق صدرکی نظرثانی کی اپیل کی سماعت ہورہی جس میں انھیں بھی عدالت میں پیش ہوناہے لہذاآج کی کارروائی ملتوی کردی جائے ۔انورمنصورنے سابق صدرکی حاضری سے استثنی سے متعلق بات کی توجسٹس فیصل عرب نے کہاکہ التوا کی استدعااوراستثنیٰ 2الگ باتیں ہیں۔انورمنصورنے کہاکہ وہ اس حوالے سے تحریری درخواست دے دیتے ہیں۔
اکرم شیخ نے اس موقع پرکہاکہ ان کواعتراضات باقاعدہ تحریری طورپر رجسٹراردفترمیں جمع کرانے اورپھراس کی کاپیاں وکلائے صفائی کوبھی دینے کی ہدایت کرتی ہے اورمشرف کے وکلا پیراشوٹ کے ذریعے درخواست دائرکر دیتے ہیں ، عدالت دونوں فریقین کے ساتھ ایک جیساسلوک کرے جس پرجسٹس فیصل عرب نے اکرم شیخ سے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ ایسی بات نہ کریں عدالت استغاثہ اوروکلائے صفائی کیساتھ دہرامعیارنہیں رکھتی ۔انورمنصورنے کہاکہ پراسیکیوٹر جس اندازمیں عدالت میں بات کرتے ہیں اس سے افراتفری پیداکرتے ہیں،میڈیکل رپورٹ پراعتراضات کی کاپیاں وکلائے صفائی کوایڈوانس کاپی کے ساتھ فراہم کردی ہیں۔ انورمنصورنے کہاکاپی مل گئی ہے جسٹس فیصل عرب نے کہاکہ جمعرات کواعترضات کوسناجائے گا، عدالت نے اے ایف آئی سی کے میڈیکل بورڈپراکرم شیخ اورپرویزمشرف کے وکلاکے دلائل سننے کیلیے سماعت آج تک ملتوی کردی جبکہ استغاثہ کی جانب سے اے ایف آئی سی کے میڈیکل کمانڈنٹ کوطلب کرنے سے متعلق درخواست پربھی انور منصورکونوٹس جاری کردیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔