- لکی مروت؛ مشترکہ آپریشن میں 12 دہشت گرد ہلاک، پولیس
- ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات 7 ہزار 700 سے تجاوز کرگئیں
- وزیراعظم کا دورۂ ترکیہ ترک قیادت کی مصروفیت کے باعث ملتوی
- امریکا میں تعلیم کے خواہشمند طالبعلموں کیلئے کراچی میں یونیورسٹی فیئر
- ریڈ لائن بس میں مسافر ڈاکٹر پر تشدد کا مقدمہ درج، ڈرائیور اور کنڈیکٹر معطل
- عالمی بینک کی ترقیاتی منصوبوں کیلئے پاکستان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
- ملتان سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار، خود کش جیکٹ برآمد
- سرفراز احمد پی ایس ایل 8 کی تیاری کے لیے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے
- پاکستان سے یومیہ پچاس لاکھ ڈالر افغانستان اسمگل ہورہے ہیں، بلوم برگ
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 فروری سے پہلے اضافہ نہیں ہوگا، وزیر مملکت
- پشاور پولیس لائنز دھماکا، حملہ آور کی نقل و حرکت کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
- چیف ایگزیکٹیو کو توشہ خانہ کا ریکارڈ بیان حلفی کے ساتھ پیش کرنے کیلیے آخری مہلت
- کوئٹہ میں عمارت منہدم، ایک جاں بحق اور پانچ زخمی
- پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ امدادی سامان لے کر ترکیہ پہنچ گیا
- شہری اور پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث تین ملزمان گرفتار، پولیس اہلکار بھی شامل
- گریس کے ڈرموں میں چھپائی گئی 254 کلوگرام منشیات پکڑی گئی
- پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- دیامر میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 25 افراد جاں بحق
- پی ایس ایل 8 کیلیے نئی ٹرافی متعارف کرانے کا فیصلہ
- ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی کا کام کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 5 کروڑ سے زائد کی کرنسی برآمد
چیف الیکشن کمشنر اپوزیشن کے ترجمان بنے ہوئے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

چیف الیکشن کمشنر نواز شریف سے قریبی رابطے میں رہے ہیں، فواد چوہدری
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اپوزیشن کے ترجمان بنے ہوئے ہیں۔
فواد چوہدری نے بابر اعوان اور اعظم سواتی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی عجیب منطق ہے کہ پارلیمنٹ ان کی رہنمائی نہیں کرسکتی کہ الیکشن کیسے کرانا ہے، درحقیقت سارا الیکشن کمیشن نہیں صرف چیف الیکشن کمشنر اپوزیشن کے ترجمان بنے ہوئے ہیں، وہ نواز شریف سے قریبی رابطے میں رہے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن تنازعات کی زد میں رہتا ہے، الیکشن کمیشن اس وقت اپوزیشن کا ہیڈ کوارٹرز بن گیا ہے، چیف الیکشن کمشنر نے سیاست کرنی ہے تو استعفے دے کر الیکشن لڑلیں، ہمیں چیف الیکشن کمشنر پر اعتماد نہیں، وہ اپنے رویے پر نظرثانی کریں، چھوٹی چھوٹی جماعتوں کے آلہ کار نہ بنیں بلکہ ادارے کا سربراہ بنیں، الیکشن کمیشن نے ای وی ایم پر سیاست کی اور احمقانہ اعتراضات لگائے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم نے الیکشن کے طریقہ کار کا جائزہ لیا ہے، انتخابی اصلاحات کا مسودہ پارلیمان میں لے کر گئے ، اپوزیشن کو بھی مذاکرات کی دعوت دی، الیکٹرانک ووٹنگ مشین شفاف الیکشن کرانے کا بہترین طریقہ ہے، اپوزیشن جہاں بھی الیکشن ہارتی ہے توکہتی ہے دھاندلی ہوئی، ن لیگ کے رہنما الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے متعلق قانونی ترمیم متنازع بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔
مشیرپارلیمانی امور بابراعوان نے کہا کہ ہم الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور سمندر پار پاکستانیوں کو انٹرنیٹ ووٹنگ کا حق دینے کے بلز کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کریں گے، 13ستمبرکوپارلیمنٹ کا مشترکہ سیشن بلارہے ہیں، اگلے روز قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں گے، جس میں الیکشن بل ریفرکردیں گے، پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ الیکشن کمیشن ارکان نے واک آؤٹ کیا، گزشتہ سال اکتوبرمیں الیکشن بل پیش کیے تھے، الیکشن کمیشن ارکان کےسامنےسوال رکھنے تھے وہ اٹھ کرچلے گئے۔
اعظم سواتی نے کہا کہ الیکشن کمیشن ای وی ایم کے ذریعے صاف شفاف الیکشن نہیں چاہتا، کمیشن مکمل طور پر اپوزیشن کے ساتھ ملا ہوا ہے ،اور ایک فریق کے طور پر ہمارے سامنے آچکا ہے۔
علاوہ ازیں وفاقی وزیر شبلی فراز نے بھی رپورٹرز سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن اور الیکشن کمیشن چاہے جو کہیں آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہونگے، کمیٹی سے مسترد بل پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس سے پاس کرائینگے، الیکشن کمیشن نے اپنے کردار کو مشکوک کیا ہے، ای وی ایم سے متعلق تکنیکی افراد کو چیلنج کرتے ہیں جو اسے ہیک کر سکے اسے دس لاکھ روپے دیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔