کنٹونمنٹ انتخابات میں کامیابی عوام کے (ن) لیگ پر اعتماد کا ثبوت ہے، شہباز شریف

ویب ڈیسک  اتوار 12 ستمبر 2021
عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کی امیدوں اور توقعات پر پورا اتریں گے، صدر مسلم لیگ (ن) (فوٹو : فائل)

عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کی امیدوں اور توقعات پر پورا اتریں گے، صدر مسلم لیگ (ن) (فوٹو : فائل)

 لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں ہمیں جو کامیابی مل رہی ہے وہ عوام کے مسلم لیگ (ن) پر بھروسے اور یقین کا ثبوت ہے۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں ںے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں عوام کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ (ن ) پر اعتماد کرنے پر اظہار تشکر کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جو کامیابی مل رہی ہے عوام کا مسلم لیگ (ن) پر بھروسے اور یقین کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کامیاب امیدواروں کو مبارک دیتا ہوں، ٹیم پی ایم ایل این، کارکنان، سپورٹرز اور ووٹرز کو خراجِ تحسین اور مبارک پیش کرتا ہوں، ہم عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کی امیدوں اور توقعات پر پورا اتریں گے، ہم پوری محنت، منصوبہ بندی اور جذبے سے عوام کی خدمت کے ایک نئے دور کا آغاز کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔