چاغی میں نجی کمپنی کے تیار کردہ جوڑک ائیر پورٹ کا افتتاح

ویب ڈیسک  پير 13 ستمبر 2021
آزمائشی طور پر جہاز کو کامیاب لینڈنگ کرائی گئی فوٹو:فائل

آزمائشی طور پر جہاز کو کامیاب لینڈنگ کرائی گئی فوٹو:فائل

چاغی: سیندک کے مقام پر ایم آر ڈی ایل کمپنی کی جانب سے تیار کردہ جوڑک ائیر پورٹ کا افتتاح کردیا گیا۔

اس موقع پر آزمائشی طور پر جہاز کو کامیاب لینڈنگ کرائی گئی۔ طیارے میں ڈسٹرکٹ مینیجر کراچی اور پی آئی اے کے دیگر افسران سوار تھے۔

ایم آر ڈی ایل کے پریذیڈنٹ مسٹر زانگ نے پی آئی اے عملے کا استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے)، سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)، اور پاک فوج کی ان تھک کوششوں سے یہ کام ممکن ہوا۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق 15 ستمبر سے سیندک چینی شہریوں کے لیے خصوصی پروازیں آپریٹ کریگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔