اسٹیل ملزانتظامیہ اور مزدور رہنماؤں کے کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم

ویب ڈیسک  جمعرات 30 جنوری 2014
تنخواہوں کی منگل تک ادائیگی کی یقین دہانی پر ملازمین نے دھرنا ختم کردیا۔ فوٹو:فائل

تنخواہوں کی منگل تک ادائیگی کی یقین دہانی پر ملازمین نے دھرنا ختم کردیا۔ فوٹو:فائل

کراچی: اسٹیل ملز انتظامیہ اور مزدور رہنماؤں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ملازمین نے 15 گھنٹے بعد دھرنا ختم کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیل ملز ملازمین کی جانب سے 3 ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے کے خلاف قومی شاہراہ پر ملازمین نے شدید احتجاج کیا اور دھرنا دے کر بیٹھے رہے، اس موقع پر نیشنل ہائی وے پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ طویل احتجاج کے بعد انتظامیہ نے اسٹیل ملز کے مزدور رہنماؤں سے کامیاب مذاکرات کئے تاہم ملازمین دھرنا جاری رکھنے کیلئے بضد رہے ۔ مزدوررہنماؤں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے منگل تک تنخواہوں کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد دھرنا ختم کا فیصلہ کیا گیا، ملازمین کے احتجاج کے بعد قومی شاہراہ 15 گھنٹے بعد ٹریفک کے لئے کھول دی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔