پولیس اور رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن اور چھاپے، 247 ملزمان گرفتار

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 31 جنوری 2014
کے قبضے سے جی تھری رائفل، ایس ایم جیز سمیت مختلف اقسام کے 102 اسلحے اور ہینڈگرنیڈ برآمد کرلیا۔فوٹو: اے پی پی/فائل

کے قبضے سے جی تھری رائفل، ایس ایم جیز سمیت مختلف اقسام کے 102 اسلحے اور ہینڈگرنیڈ برآمد کرلیا۔فوٹو: اے پی پی/فائل

کراچی: رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن اور چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران247ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، دستی بم اور منشیات برآمد کرلی۔

منگھوپیر میں رینجرز سے مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، تفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب گلشن غزالی ، ناظم آباد نمبر7،تیسرٹاؤن ،پختون آباد ، مشکی پاڑہ ، ڈبہ کالونی ،گلشن غازی ، قیوم آباد ، شومارکیٹ ، پٹیل پاڑہ کے علاقوں میں جبکہ جمعرات کی صبح ہاکس بے مشرف کالونی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران81 جرائم پیشہ عناصر کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ، ترجمان سند رینجرز کے مطابق زیر حراست ملزمان میں لیاری گینگ وار ، سیاسی جماعتوں کے جرائم پیشہ کارکنان اور کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے ملزمان شامل ہیں جو سنگین نوعیت میں وارداتوں میں ملوث ہیں گرفتار کر کے قبضے سے جی تھری رائفل، ایس ایم جیز سمیت مختلف اقسام کے 102 اسلحے اور ہینڈگرنیڈ برآمد کرلیا۔

 photo 1_zps94866700.jpg

علاوہ ازیں پولیس ترجمان کے مطابق کراچی پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 102مقامات پر چھاپہ مار کارروائیوں 2پولیس مقابلوں کے دوران 163ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے36 پستول ،1شارٹ گن اور 2ہینڈ گرنیڈ برآمد کرلیا ہے ،پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں 3 ٹارگٹ کلر،2دہشت گرد،9ڈکیت اور 2مفرور و اشتہاری بھی شامل ہیں، خواجہ اجمیر نگری پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3ملزمان کو پکڑ لیا، علاوہ ازیں منگھوپیر کے علاقے ملک چانڈیو گوٹھ حب پاور اسٹیشن کے قریب رینجرز سے مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا، رینجرز ذرائع کے مطابق رینجرز کی موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ 2 مشتبہ افراد کو روکنے کا اشارہ کیا ملزمان نے فائرنگ کردی جوابی فائرنگ میں ایک ملزم مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا، رینجرز ذرائع کے مطابق ہلاک ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جس کے قبضے سے کلاشنکوف بر آمدہوئی،ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت نہیں ہوسکی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔