کراچی میں انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرکی مشکوک خودکشی

ویب ڈیسک  منگل 14 ستمبر 2021
خط میں شاہین بہاری نے لکھا ہے کہ وہ پولیس چھاپوں سے پریشان و تنگ ہوکرخود کشی کررہا ہے۔

خط میں شاہین بہاری نے لکھا ہے کہ وہ پولیس چھاپوں سے پریشان و تنگ ہوکرخود کشی کررہا ہے۔

 کراچی: اورنگی ٹاؤن منصورمیں انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرشاہین بہاری نے گرفتاری کے خوف سے خود کشی کرلی۔

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن منصورمیں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت مبینہ ٹارگٹ کلرشاہین بہاری کے نام سے کی گئی ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرشاہین بہاری نے گرفتاری کے خوف سے خود کشی کی ہے، پولیس کوجائے وقوع سے ایک پستول اورخود کشی سے پہلے لکھا خط بھی ملا ہے۔ خط میں شاہین بہاری نے لکھا ہے کہ وہ پولیس چھاپوں سے پریشان وتنگ ہوکرخود کشی کررہا ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق شاہین بہاری نے اپنے ساتھی آصف بھیا کے ہمراہ 28 اگست کو ہوٹل میں فائرنگ کرکے اے ایس آئی اکرم خان کوشہید کیا تھا، شاہین بہاری نے خط میں لکھا کہ جس پستول سے اے ایس آئی کوشہید کیا وہ پستول پھینک دیا تھا، دوسرے پستول سے خود کشی کررہا ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔