قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد بنگلا دیش کا دورہ کرے گی

اسپورٹس رپورٹر  منگل 14 ستمبر 2021
 بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے مطابق شیڈول کو جلد حتمی شکل دے دی جائے گی

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے مطابق شیڈول کو جلد حتمی شکل دے دی جائے گی

 لاہور: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد قومی کرکٹ ٹیم بنگلا دیش کا دورہ کرے گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم بنگلا دیش کا دورہ کرے گی، بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے مطابق شیڈول کو جلد حتمی شکل دے دی جائے گی، 6 سال بعد باہمی سیریز کے لیے پہلے دورے میں تینوں طرز کے میچز کھیلے جائیں گے جب کہ قومی ٹیم 15 نومبر کو ڈھاکا پہنچے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔