افغان حکومت نے طورخم کے راستے پیدل آمدورفت کو بحال کردیا

ویب ڈیسک  منگل 14 ستمبر 2021
افغانستان سے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی شروع ہوگئی فوٹو:فائل

افغانستان سے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی شروع ہوگئی فوٹو:فائل

خیبر: افغان حکومت نے طورخم سرحدی گزرگاہ کے راستے پیدل آمدورفت کو بحال کردیا۔

افغان بارڈر پولیس نے طورخم کے راستے پیدل آمدورفت کو آج بحال کردیا ہے۔ پیدل راستہ بحال ہونے سے افغانستان سے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی شروع ہوگئی ہے جبکہ افغان شہریوں کو بھی وطن واپس جانے کی اجازت مل گئی۔

طورخم سرحدی گزرگاہ کورونا ایس او پیز کے مطابق بحال ہے۔ این سی اوسی کے 16 جون فیصلے کے مطابق افغانستان سے پاکستانی شہری واپس آسکتے ہیں۔ طورخم سرحد کو گزشتہ روز افغان بارڈر پولیس نے پیدل آمدورفت کےلئے بند کردیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔