وفاقی وزیر تعلیم کا 16 ستمبر سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

ویب ڈیسک  منگل 14 ستمبر 2021
این سی او سی نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے تعلیمی ادارے بند کیے تھے۔

این سی او سی نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے تعلیمی ادارے بند کیے تھے۔

 اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم نے 16 ستمبر جمعرات سے ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس کررہا ہوں کہ 16 ستمبر سے تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے۔

این سی او سی نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ملک بھر کے 24 حساس اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا دسویں اور بارہویں کلاس کے تمام طلبا کو پاس کرنے کا فیصلہ

علاوہ ازیں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت تعلیمی منصوبوں سے متعلق اجلاس ہوا جس میں ارکان قومی اسمبلی سمیت وزیراعظم کے معاونِ خصوصی علی نواز اعوان نے بھی شرکت کی۔  اجلاس میں یکساں قومی نصاب، وفاقی تعلیمی اداروں کے مسائل اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: این سی او سی کا 24 اضلاع میں تعلیمی ادارے مزید ایک ہفتہ بند رکھنے کا فیصلہ

گزشتہ روز بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں حکومت نے دسویں اور بارہویں کلاس کے تمام طلبا کو پاس کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ کورونا صورتحال کے باعث دوبارہ فوری امتحانات ممکن نہیں اور فیل ہونے والے طلبا کو رعایتی 33 نمبرز دے کر پاس کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔