- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
نصیر الدین شاہ پروپیگنڈا فلمیں بنوانے پر بھارتی حکومت پر برس پڑے
ممبئی: بالی وڈ کے نامور اداکار نصیر الدین شاہ نے بھارتی حکومت کو پروپیگنڈا فلمیں بنوانے پر آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔
این ڈی ٹی وی کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں اداکار نصیر الدین شاہ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت بالی وڈ کے بڑے فلم سازوں اور ہدایت کاروں کو اپنے حق میں فلمیں بنانے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کرتی ہے، فلم سازوں سے کہا جاتا ہے کہ وہ حکومت کی کاوشوں کو فلموں کے ذریعے اجاگر کریں۔
نصیر الدین شاہ نے کہا کہ حکومت پروپیگنڈا فلمیں بنانے کے لیے مالی معاونت بھی کرتی ہے، ایسا نازیوں کے دور میں کیا جاتا تھا، نازی فلسفے کی تشہیر کے لیے فلمیں بنوائی جاتی تھیں۔
انٹرویو میں نامور اداکار نے بتایا کہ بالی وڈ میں مجھے کبھی امتیازی سلوک کا سامنا نہیں کرنا پڑا تاہم بہت سے موقعوں پر مجھے ہراساں ضرور کیا گیا، فلمی صنعت میں واضح تعصب تو نہیں لیکن اس کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو ہراساں کیا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ انڈسٹری کے تین بڑے ’خان‘ آج تک خاموش ہیں۔
بالی وڈ کے تینوں ’خان‘ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے نصیر الدین شاہ نے کہا کہ وہ ہراساں نہ ہوں اس لیے فکر مند ہیں کیونکہ ان کے پاس گنوا دینے کے لیے بہت کچھ ہے۔
اداکار نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ اس وقت بالی وڈ میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ انڈسٹری میں ہماری شراکت داری ایک اہم چیز ہے، انڈسٹری میں آپ جتنی دولت حاصل کرسکتے ہیں اتنی عزت بھی کما سکتے ہیں۔
نصیر الدین نے کہا کہ بالی وڈ کے تینوں ’خان‘ آج بہت اوپر پہنچ گئے ہیں، میں نے کبھی امتیازی سلوک محسوس نہیں کیا، فلمی کیریئر شروع کرتے ہوئے مجھے اپنا نام تبدیل کرنے کے لیے مشورے ملتے رہے لیکن میں نے نہیں کیا، مجھے نہیں لگتا کہ میرے نام سے میرے کیریئر پر کوئی فرق پڑا ہو۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔