- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
وزیراعظم کو روسی صدر کا ٹیلی فون، افغانستان کی صورتحال پر گفتگو
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا ٹیلی فونک رابطہ کرکے افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو روس کے صدر ولادی میرپیوٹن نے ٹیلی فون کیا ہے۔ ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں کے درمیان افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے علاقائی سلامتی اور خوشحالی کے لیے افغانستان میں امن واستحکام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان افغانستان کی صورت حال میں قریبی رابطہ اور مشاورت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
ٹیلی فونک رابطے میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی جب کہ پاک روس تعلقات کے فروغ اور شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فوری فراہمی اور معاشی بحران سے بچنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کو افغانستان کے عوام کو اس اہم موڑ پر تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے اور عالمی برادری کو افغانستان سے متعلق کردار ادا کرنا چاہیے۔
وزیراعظم نے روس کے ساتھ تعلقات کے مزید فروغ کے پاکستان کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبہ میں روس کے ساتھ تعاون کو مضبوط کرنا چاہتا ہے۔ وزیراعظم نے گیس پائپ لائن منصوبے کو جلد از جلد عملی جامہ پہنانے کے حکومتی عزم کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں مزید تعاون پر زور دیا۔ وزیراعظم نے روسی صدر پیوٹن کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جب کہ صدر پیوٹن نے بھی وزیراعظم عمران خان کو دورہ روس کی دعوت دی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔