گھارو کے پولٹری فارم میں آتشزدگی، ہزاروں مرغیاں ہلاک

ایکسپریس نیوز ڈیسک  جمعـء 31 جنوری 2014
100 بوری فیڈ، شیڈز و دیگر سامان بھی راکھ کا ڈھیر بن گیا، تیز ہوا کے باعث آگ نے پورے فارم کو لپیٹ میں لے لیا.  فوٹو : فائل

100 بوری فیڈ، شیڈز و دیگر سامان بھی راکھ کا ڈھیر بن گیا، تیز ہوا کے باعث آگ نے پورے فارم کو لپیٹ میں لے لیا. فوٹو : فائل

گھارو: گاڑھو کے قریب پولٹری فارم میں اتشزدگی کے باعث 5 ہزار سے زائد مرغیاں جل کر ہلاک ہو گئیں۔

100 بوری فیڈ سمیت شیڈز اور دیگر قیمتی سامان بھی راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق گاڑھو کے نواح حاجی قاسم جت گوٹھ کے قریب واقع پولٹری فارم میں جمعرات کواچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے تیز ہوا کے باعث دیکھتے ہی دیکھتے پورے فارم کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آتشزدگی کے باعث 2 شیڈز میں موجود 5 ہزار سے زائد مرغیاں ہلاک ہو گئیں جبکہ فارم میں رکھی 100 بوری فیڈ سمیت دیگر سامان بھی جل کر خاکستر ہوگیا۔ فارم کے مالک محمد حنیف جت نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، آگ اس قدر تیزی سے پھیلی کہ ہم کچھ بھی نہیں بچا سکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔