دپیکا اور رنویر نے ممبئی میں عالیشان بنگلہ خرید لیا

ویب ڈیسک  منگل 14 ستمبر 2021
دپیکا اور رنویر نے رجسٹرار آفس پہنچ کر بنگلہ خریدنے کے لیے کاغذی کام مکمل کرلیا ہے - فوٹو:فائل

دپیکا اور رنویر نے رجسٹرار آفس پہنچ کر بنگلہ خریدنے کے لیے کاغذی کام مکمل کرلیا ہے - فوٹو:فائل

 ممبئی: بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ نے ممبئی میں کروڑوں روپے مالیت کا عالیشان بنگلہ خرید لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکارہ دپیکا پڈکون اور ان کے شوہر اداکار رنویر سنگھ آج کل رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ رواں ہفتے دونوں کو ممبئی کے علاقے علی باغ میں دیکھا گیا تھا اور اب یہ اطلاعات ہیں کہ انہوں نے چھٹیاں گزارنے کے لیے وہیں بنگلہ خرید لیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈکون اور رنویر سنگھ نے علی باغ میں رجسٹرار آفس پہنچ کر بنگلہ خریدنے کے لیے کاغذی کام مکمل کرلیا ہے۔

دپیکا اور رنویر نے بنگلہ علی باغ کے ساحلی علاقے میں خریدا ہے۔ بنگلے میں ناریل اور چھالیہ کے درختوں کا جھنڈ بھی ہے۔ بنگلے کی کُل قیمت لگ بھگ 20 کروڑ روپے ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔