پی سی بی میں وسیم خان کے مستقبل کا فیصلہ 2 ماہ میں متوقع

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 15 ستمبر 2021
پی سی بی کے دونوں بڑوں کی اس حوالے سے آپس میں بات ہوئی ہے، رمیز راجہ نے فیصلے کیلیے2ماہ کا وقت لیا ہے۔ فوٹو: فائل

پی سی بی کے دونوں بڑوں کی اس حوالے سے آپس میں بات ہوئی ہے، رمیز راجہ نے فیصلے کیلیے2ماہ کا وقت لیا ہے۔ فوٹو: فائل

 لاہور:  پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کے مستقبل کا فیصلہ2 ماہ میں متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین رمیز راجہ انتظامی سیٹ اپ میں فوری بڑی اکھاڑ پچھاڑ کے حق میں نہیں ہیں،وہ سوچ سمجھ کر ٹھوس اقدامات کریں گے،سابق چیئرمین احسان مانی کے تحت پی سی بی مینجمنٹ کا حصہ بنائے جانے والے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کے معاہدے کی مدت آئندہ سال فروری میں ختم ہورہی ہے، انھوں نے کام جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔

پی سی بی کے دونوں بڑوں کی اس حوالے سے آپس میں بات ہوئی ہے، رمیز راجہ نے فیصلے کیلیے2ماہ کا وقت لیا ہے، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ سے ہوم سیریز اور پھر ورلڈکپ کے بعد وسیم خان کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔