اداکارہ فضاعلی اسپتال میں داخل؛ مداحوں سے دعا کی درخواست

ویب ڈیسک  بدھ 15 ستمبر 2021
فضا علی نے اسٹوریز میں لکھا کہ وہ بیمار ہیں   فوٹوفائل

فضا علی نے اسٹوریز میں لکھا کہ وہ بیمار ہیں فوٹوفائل

کراچی: اداکارہ فضا علی بیمار ہیں اور اسپتال میں داخل ہیں جہاں سے انہوں نے اپنے مداحوں سے ان کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کرنے کی درخواست کی ہے۔

اداکارہ و گلوکارہ اور میزبان فضا علی نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند اسٹوریز پوسٹ کیں جن کے ذریعے انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ وہ بیمار ہیں۔ تصاویر میں ان کے ہاتھ میں آئی وی بھی لگی ہوئی نظرآرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ فضا علی مٹی کے ٹیلے سے گر کر زخمی

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ فضا علی اسپتال کے بیڈ پر بیٹھی ہوئی ہیں جب کہ ایک تصویر میں ان کی بیٹی بھی ان کی گود میں بیٹھی ہوئی ہے۔ فضا علی نے اسٹوریز میں لکھا کہ وہ بیمار ہیں اور مداحوں سے درخواست کی کہ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

یہ بھی پڑھیں: عامرلیاقت کا فضا علی کے ساتھ تیسری شادی کی خواہش کا اظہار

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فضاعلی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ایک  گانے کی شوٹنگ کے دوران مٹی کے ٹیلے سے گر کر زخمی ہوگئی تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔