- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
پاکستان انجینئرنگ کمپنی کی نجکاری میں پونے دو ارب کی کرپشن کا الزام
اسلام آباد: پاکستان انجینئرنگ کمپنی کی نجکاری میں پونے دو ارب کی کرپشن کا الزام لگایا گیا ہے۔
کنوینئر ایاز صادق کی سربراہی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں رکن کمیٹی ثنااللہ مستی خیل، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت صنعت و پیداوار ڈاکٹر محمد عثمان اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان انجینئرنگ کمپنی کی نجکاری کا معاملہ زیر غور آیا۔
ایم ڈی پاکستان انجینئرنگ کمپنی معراج عارف نے بتایا کہ میں نے کمپنی کی پرائیویٹائزیشن کی مخالفت کی، اس کمپنی کی 250 ایکڑ زمین کوٹ لکھپت انڈسٹریل ایریا لاہور میں ہےجو ڈیڑھ سو ارب کی بنتی ہے، بادامی باغ لاہور میں پونے تین سو کنال زمین ہے اسکی 18 سے 20 ارب قیمت بنتی ہے، میں گورنمنٹ پراپرٹی کو بچانے کی کوشش کررہا ہوں، نیب مجھے گرفتار کرنیکی دھمکیاں دے رہا ہے، میں ریاست کے اثاثے کو بچا رہا ہوں اور مجھے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
ایاز صادق نے کہا کہ پرائیویٹائزیشن کمیشن اسکو پرائیویٹ کرنا چاہ رہا ہے، لیکن 51 فیصد شیئر انکے پاس ہیں نہیں، اس کمپنی کے شیئر بیچے گئے اور جس دن بیچے گئے اس دن شیئرز کی قیمت بڑھنا شروع ہوگئی، یہ پونے دو ارب کی چوری ہے، وزارت صنعت و پیداوار حقائق چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔
کمیٹی نے آڈیٹر جنرل آفس کو تین ماہ میں اس معاملے کا فارنزک آڈٹ کرنے کی ہدایت کردی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔