- فیصل آباد پولیس کو مطلوب 3 ملزمان یو اے ای سے گرفتار
- 9، 10 مئی کو اسلحہ نکال کر پولیس کو دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار
- بھارت کا جرمنی سے 2 سالہ بھارتی بچی کو واپس کرنے کا مطالبہ
- پاکستان کے بعد آسٹریلیا، انگلینڈ بورڈز نے بھی مالیاتی ماڈل پر سوال اٹھادیا
- مجرمانہ کارروائیوں میں سیکورٹی وردیاں استعمال کرنے والوں پر مقدمے کا حکم
- تجارتی خسارہ، 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر41 فیصد کمی
- سگریٹس پر ٹیکس چوری، خزانے کو سالانہ 240ارب کانقصان
- اثاثہ جات پر انکم سپورٹ لیوی عائد کرنے کی تجویز زیر غور
- جامعہ کراچی میں جھگڑے پر پانچ ملزمان گرفتار
- 9 مئی کو جی ایچ کیو پرحملہ کرنے والے ایک اور شرپسند کی شناخت
- کراچی؛ موٹر ٹیکس ادائیگی چیکنگ 5 جون سے شروع کرنے کا اعلان
- وفاقی ترقیاتی پروگرام 950 ارب روپے تک بڑھانے کا فیصلہ
- ’’ایشیاکپ سے متعلق ہائبرڈ ماڈل مسترد کردیا جائے گا‘‘
- سندھ بھر میں اساتذہ کی بھرتیوں پر مزید کارروائی روکنے کا حکم
- سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ میں 70 ملین کرپشن کا انکشاف
- کسی کی اشیا اپنے نام سے بیچنے کی اجازت نہیں، سپریم کورٹ
- میسی کا دیدار، چینی منتظمین نے ٹکٹ 680 امریکی ڈالر کا کردیا، شائقین ناخوش
- بھارت میں 3 ٹرینوں میں ہولناک تصادم، اموات کی تعداد 288 ہوگئی
- لانچ سے پہلے، میٹا کی ٹوئٹر متبادل ایپ کا لوگو منظرِعام پر
- قدرتی طور پر انتہائی گول ’چاندی ڈالر‘ جھیل
ناجائز ترین حکومت کو عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان میں وفاقی جمہوریت ہی واحد قابل عمل نظامِ حکومت ہے، بلاول بھٹو زرداری فوٹو: فائل
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ناجائز و ناکام ترین حکومت کو عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے۔
عالمی یوم جمہوریت کی مناسبت سے اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک کی سلامتی اور ترقی کی ضمانت جمہوریت ہے، پاکستان جیسے کثیرالثقافتی معاشرے میں وفاقی جمہوریت ہی واحد قابل عمل نظامِ حکومت ہے، پیپلز پارٹی نے ملک میں جمہوریت کے لیے طویل اور تاریخی جدوجہد کی اور جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لیئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں، ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو متفقہ آئین کا تحفہ دیا، جس کی اساس جمہوریت ہے، جمہوری نظام ہی شہری و سیاسی حقوق کی پاسداری اور متوازن معاشرے کی تشکیل یقینی بنا سکتا ہے، اس پر کوئی دو رائے نہیں کہ مضبوط جمہوریت اور مضبوط پاکستان لازم و ملزوم ہیں، آئین پر اور پارلیمان کے احترام کے بغیر ملک میں ایک نہیں بلکہ دو پاکستان چلتے رہیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک میں جمہوریت کے لیئے طویل و تاریخی جدوجہد کی اور جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لیے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں، ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو متفقہ آئین کا تحفہ دیا، جس کی اساس جمہوریت ہے، بے نظیر بھٹو نے بحالیِ جمہوریت کے لیے دو آمروں کے خلاف جدوجہد کی، جمہوری اداروں کو مضبوط کیا، آصف علی زرداری نے آئین کو اصل شکل میں بحال کیا، اپنے صدارتی اختیارات کو پارلیمان کے حوالے کیا، پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی تیسری نسل بھی “طاقت کا سرچشمہ عوام ہے” کا پرچم اٹھائے میدانِ جدوجہد میں کھڑی ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلیوں نے ایک پاکستان میں پاکستانیوں کو دو گروہوں میں تقسیم کر دیا ہے، سلیکٹڈ حکومت کی جانب سے ہر مخالف آواز کو دبانے اور انتقام کا نشانہ بنانے کا مقصد جمہوریت کو کمزور کرنا ہے، پیپلز پارٹی ناجائز و ناکام ترین حکومت کو عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالنے نہیں دے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔