- کراچی میں مرکزی مویشی منڈی کب اور کہاں سجے گی؟
- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- جوحلف نامہ مجھ پر لاگو وہ تمام ججوں،جرنیلوں پر بھی لاگو ہو گا : واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
انسانی انداز میں بھیک مانگنے والی بلی سوشل میڈیا اسٹار بن گئی
سنسناٹی: کسی کو کھاتا دیکھ کر بلیوں کا قریب آنا اور میاؤں میاؤں کرکے کھانا مانگنا کوئی عجیب بات نہیں۔ لیکن ویڈزورتھ نامی یہ امریکی بلی جب کھانا مانگنے کسی انسان کے پاس آتی ہے تو اپنی پچھلی ٹانگوں پر بیٹھ کر اگلے پنجے بالکل اسی طرح پھیلا دیتی ہے جیسے کوئی بھکاری دستِ سوال دراز کررہا ہو۔
یہ بلی جسے ویڈزورتھ، ویڈی اور ویڈز کے ناموں سے پکارا جاتا ہے،امریکی ریاست اوہایو کے شہر سنسناٹی میں رہنے والے جوڑے، نتاشا اور اینڈریو کلوسٹرمین کی پالتو ہے جنہوں نے اس کے علاوہ مزید پانچ بلیاں بھی پال رکھی ہیں۔
البتہ ویڈزورتھ کی حرکتوں نے اس جوڑے کو اتنا متاثر کیا کہ انہوں نے انسٹاگرام پر Waddywaves کے نام سے اس کا باقاعدہ اکاؤنٹ بھی بنا دیا۔
بظاہر ایسا لگتا ہے جیسے یہ اکاؤنٹ ویڈزورتھ نے خود بنایا ہے تاکہ اپنی مصروفیات کے بارے میں دوسرے سوشل میڈیا صارفین کو آگاہ کرتی رہے۔ لیکن درحقیقت اس اکاؤنٹ کے پسِ پشت یہی جوڑا ہے۔
ویڈزورتھ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اب تک 210 پوسٹس لگائی جاچکی ہیں جبکہ اس کے فالوورز کی تعداد 19 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے۔
یعنی یہ صرف ایک پالتو بلی ہی نہیں بلکہ ایک سوشل میڈیا اسٹار بھی بن چکی ہے جو اپنی زیادہ تر تصویروں میں اپنے مالکان سے کچھ نہ کچھ مانگتی ہوئی نظر آتی ہے یا پھر کہیں آرام کررہی ہوتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔