میوزک اور ڈانس پارٹی میں شرکت پر راولپنڈی پولیس افسر معطل

ویب ڈیسک  بدھ 15 ستمبر 2021
سینئیر افسران کی جانب سے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کے احکامات جاری

سینئیر افسران کی جانب سے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کے احکامات جاری

راولپنڈی ون فائیو کے انچارج خدمت مرکز سب انسپکٹر فضل اکبر کو میوزک اور ڈانس پارٹی میں شرکت پر معطل کردیا گیا۔

سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے وائرل ویڈیو پر نوٹس لے لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق انچارج خدمت مرکز سب انسپکٹر فضل اکبر کو معطل کرکے لائن تبدیل کردیا اور انکوائری کا حکام دے دیا گیا۔ ادھر سب انسپکٹر کا موقف ہے کہ ویڈو دو سال پرانی شادی کی تقریب کی ہے۔

پولیس نے بیان میں کہا کہ سینئیر افسران کی جانب سے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، ویڈیو میں موجود آفیشلز کی شناخت راولپنڈی پولیس کے حوالے سے سامنے آئی تومحکمانہ تشخص و وقار کو مجروح کرنے والوں کے خلاف خود احتسابی کی پالیسی کے تحت کاروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔