ڈومیسٹک کھلاڑیوں کو معاشی فکروں سے آزاد کرنا ضروری ہے، رمیز راجہ

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 16 ستمبر 2021
کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں نمایاں اضافہ ہمارے ڈومیسٹک سسٹم کو مضبوط کرے گا، چیئرمین پی سی بی۔ فوٹو : اے ایف پی

کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں نمایاں اضافہ ہمارے ڈومیسٹک سسٹم کو مضبوط کرے گا، چیئرمین پی سی بی۔ فوٹو : اے ایف پی

 لاہور: چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ ڈومیسٹک کھلاڑیوں کو معاشی فکروں سے آزاد کرنا ہوگا۔

رمیز راجہ نے کہا کہ ڈومیسٹک کھلاڑیوں کو معاشی فکروں سے آزاد کرنا ضروری ہے تاکہ وہ اپنی تمام تر توجہ مہارت اور فٹنس میں بہتری لانے پر مرکوز کرسکیں۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں انھوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں نمایاں اضافہ ہمارے ڈومیسٹک سسٹم کو مضبوط کرے گا، یہ ہمارے کرکٹرز کی فلاح و بہبود سے متعلق شکوک و شبہات کو دور کرنے کا بھی باعث بنے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔