چین میں زلزلے سے 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ویب ڈیسک  جمعرات 16 ستمبر 2021
زلزلے کی وجہ سے متعدد گھر زمین بوس اور مواصلاتی نظام مکمل تباہ ہوگیا

زلزلے کی وجہ سے متعدد گھر زمین بوس اور مواصلاتی نظام مکمل تباہ ہوگیا

بیجنگ: چینی صوبے سیچوان میں زلزلے کے باعث 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے سیچوان میں زلزلے کے باعث 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، زلزلے کی وجہ سے متعدد گھر زمین بوس ہوگئے جب کہ کئی گھروں میں دراڑیں پڑگئیں اور مواصلاتی نظام مکمل تباہ ہوگیا تاہم علاقے میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی تاہم چین کے جیولوجیکل سینٹر نے زلزلے کی شدت 6 اور گہرائی 10 کلومیٹر بتائی ہے۔ حکام کے مطابق علاقے میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے اور ممکنہ طور پر آئندہ چند دنوں میں ایک اور بڑا زلزلہ علاقے میں آسکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔