نیوزی لینڈ نے بھارتی ٹیم کا دورہ ملتوی کردیا

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 16 ستمبر 2021
 بھارتی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچز کھیلنے تھے جو آئی سی سی ورلڈ کپ سپرلیگ کاحصہ ہیں

بھارتی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچز کھیلنے تھے جو آئی سی سی ورلڈ کپ سپرلیگ کاحصہ ہیں

 لاہور: بھارتی ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ اگلے سال تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ 

بھارتی ٹیم کا نومبر میں شیڈول دورہ نیوزی لینڈ اگلے سال تک کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے، بھارتی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچز کھیلنے تھے جو آئی سی سی ورلڈ کپ سپرلیگ کاحصہ ہیں۔ نیوزی لینڈ میڈیا کے مطابق اب یہ سیریز آسٹریلیا میں 2022 میں شیڈول آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد ہوگی۔ نیوزی لینڈ میں ویمن ورلڈکپ کی میزبانی سےپہلے تین ممالک کے ساتھ ہوم سیریز طے کررکھی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔