ٹی 20 ورلڈ کپ ذہن میں ہے لیکن فی الحال نیوزی لینڈ سے سیریز جیتنی ہے، بابراعظم

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 16 ستمبر 2021
بنگلا دیش میں نیوزی لینڈ ضرور ہاری لیکن پاکستان انہیں آسان نہیں لے گا، بابر اعظ، فوٹو: فائل

بنگلا دیش میں نیوزی لینڈ ضرور ہاری لیکن پاکستان انہیں آسان نہیں لے گا، بابر اعظ، فوٹو: فائل

 راولپنڈی: قومی کرکٹ کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ ضرور ذہن میں ہے لیکن فی الحال نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز جیتنی ہے۔

راولپنڈی میں ورچوئل کانفرنس کے دوران بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں عموماً بیٹنگ کنڈیشنز ہوتی ہیں، ٹی 20 ورلڈ کپ ضرور ذہن میں ہے لیکن فی الحال نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز جیتنی ہے۔ بنگلا دیش میں نیوزی لینڈ ضرور ہاری لیکن پاکستان انہیں آسان نہیں لے گا، کوشش ہوگی کہ جن نوجوان کھلاڑیوں کو اب تک موقع نہیں ملا ان کو آنے والے میچوں میں چانس دیں، عبداللہ شفیق بہت عمدہ بیٹسمین ہے، مجھے امید ہے کہ مستقبل میں عبداللہ شفیق ایک بہترین بلے باز بنے گا، میچ سے قبل فائنل الیون منتخب کریں گے۔

بابر اعظم نے کہا کہ کسی بھی نئی سوچ کو اپنانے میں تھوڑا سا وقت ضرور لگتا ہے، مجھے نہیں لگتا کہ چیئرمین رمیز راجا مجھے یا ٹیم کی حمایت نہیں کر رہے، ان کی باتوں سے کہیں ایسا نہیں لگا کہ وہ کپتان تبدیل کرنا چاہ رہے ہیں۔ میں نے اور شاداب نے پہلے بھی کہا تھا کہ ہم مثبت اور جارحانہ کرکٹ کھیلیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔