خواتین کو فحش حرکات کرکے ہراساں کرنے والا نوجوان گرفتار

ملزم چاند عوامی مقامات پر اکیلی خاتون کو دیکھ کر فحش حرکات سے ہراساں کرتا


ویب ڈیسک September 16, 2021
ملزم چاند عوامی مقامات پر اکیلی خاتون کو دیکھ کر فحش حرکات سے ہراساں کرتا

پولیس نے عوامی مقامات پر خواتین کو فحش حرکات سے ہراساں کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

گجر پورہ پولیس نے 15 کال پر بروقت کارروائی کرکے چاند میسح کو گرفتار کیا۔ ایس ایچ او گجر پورہ نے بتایا کہ ملزم چاند عوامی مقامات پر اکیلی خاتون کو دیکھ کر فحش حرکات سے ہراساں کرتا، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

ایس پی سول لائنز رضا صفدر کاظمی نے ملزم کو بروقت گرفتارکرنے پر گجر پورہ پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے، عورتوں کے ساتھ زیادتی ناقابل برداشت ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کیپٹن(ر)سہیل چودھری نے کہا کہ ملزم کو قرارواقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے۔