- متحدہ عرب امارات میں شدید بارش سے نظام زندگی مفلوج
- ملت ایکسپریس میں تشدد کیس، جاںبحق خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی آگئی
- حکومت نے پٹرول مہنگا کرنے کی وجوہات بتادیں
- پی ٹی آئی نے فضل الرحمان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی
- آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی اور بیروزگاری میں کمی کی پیش گوئی کردی
- محمد عامر نے 4 برس بعد قومی ٹیم کی جرسی پہن لی
- ایلون مسک کا ٹیسلا کے 10 فیصد ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے اضافہ
- حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی
- عید الاضحی کب ہوگی، مصر کے ماہرینِ فلکیات نے بتادیا
- پی سی بی میں اکھاڑپچھاڑ شروع، الیکشن کمیشن اور اسکروٹنی کمیٹی تحلیل
- شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار خاتون کا بھارت جانے سے انکار، تحفط فراہم کرنے کا مطالبہ
- کراچی: آٹا سستا ہونے کے باوجود روٹی، نان اور ڈبل روٹی کی قیمت کم نہ ہوسکی
- صدر زرداری کو ہاکی کے امور پر بریفنگ دی جائے گی، شہلا رضا
- کور کمانڈرز کانفرنس کا مسلح افواج کے خلاف منفی پروپیگنڈا پر سخت کارروائی پر اتفاق
- عدالت کے حکم پر لاہور میں حراستی ملزمان کو بخشی خانوں میں کھانا فراہم کیا جانے لگا
- پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے جو ہو سکا کریں گے، سعودی وزیر خارجہ
- غیر ازدواجی تعلقات؛ بیوی نے شوہر پر کھولتا ہوا پانی انڈیل دیا
- آسٹریلیا میں چیونٹیوں کی پُراسرار قسم دریافت
- ان 3 حالات میں دانتوں کو برش نہ کریں
دنیا کو افغانستان میں زمینی حقائق سمجھنے کی ضرورت ہے، شیخ رشید
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ دنیا کو افغانستان میں زمینی حقائق سمجھنے کی ضرورت ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فیلپو گرانڈی نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ملاقات کی۔ جس میں افغانستان سے انخلاء اور افغان شہریوں کے لئے بنیادی ضروریات کی چیزوں پر مشتمل امداد سے متعلق بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر اتفاق کیا گیا کہ افغان شہریوں کو موجود حالات میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، ان کے لئے خوراک، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء کی فراہمی کا بندوبست کیا جائے گا۔
ملاقات کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ملک افغانستان میں پائیدار امن کا خواہشمند مند ہے، افغانستان سے غیر ملکی اور افغان شہریوں کو نکالنے کے لئے سہولت مرکز 24 گھنٹے کام کررہا ہے، دنیا کو افغانستان میں زمینی حقائق سمجھنے کی ضرورت ہے، طالبان کو حکومت سازی اور ملکی امور چلانے میں وقت ملنا چاہیے، طالبان کے زیر حکومت افغانستان کی ایک ہی دن میں یورپ کی طرح ترقی ممکن نہیں، طالبان کو افغانستان میں انتظامی امور کی انجام دہی کے لئے مالی اور انسانی وسائل یقینی بنانا ہوں گے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ افغانستان میں ممکنہ بحران قحط ، بدامنی اور لاقانونیت کو جنم دے سکتا ہے، حالیہ تناظر میں پاکستان میں نہ کوئی افغان مہاجر ہے نہ ہی مہاجر کیمپ، لیکن پاکستان افغان شہریوں کی انسانی ہمدری کی بنیاد پر امداد جاری رکھے گا، پاکستان نے انسانی ہمدردی کے تحت خوراک اور ادویات کے ٹرک اور جہاز افغانستان بھیجے ہیں۔
اس موقع پر ہائی کمیشنر برائے مہاجرین نے کہا کہ اقوام متحدہ کے عملے کی سییکورٹی اور ویزا سہولیات فراہم کرنے پر حکومت پاکستان کے مشکور ہیں، پاکستان کا 30 لاکھ افغان مہاجرین کی مسلسل دیکھ بھال میں کردار قابل رشک ہے، اقوام متحدہ نے افغانستان کے لئے فنڈز اورامداد کےلئے اقوام عالم کو متحرک کیا ہے اقوام متحدہ افغان شہریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا،ان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔