سندھ میں ہیلتھ کیئر ورکرز کو کورونا کی بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  جمعرات 16 ستمبر 2021
ہیلتھ کیئر ورکرز میں کورونا کے خطرات کم کرنے کے لیے بوسٹر ڈوز کا فیصلہ کیا گیا ، محکمہ صحت سندھ فوٹو: فائل

ہیلتھ کیئر ورکرز میں کورونا کے خطرات کم کرنے کے لیے بوسٹر ڈوز کا فیصلہ کیا گیا ، محکمہ صحت سندھ فوٹو: فائل

 کراچی: سندھ حکومت نے ہیلتھ کیئر ورکرز کو کورونا کی بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے ہیلتھ کیئر ورکرز کو کورونا کی بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے اس حوالے سے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ہیلتھ کیئر ورکرز کو کورونا سے متاثر ہونے کا سب سے زیادہ خطرہ ہے، ہیلتھ کیئر ورکرز میں کورونا سے متاثر ہونے کے خطرات کم کرنے کے لئے بوسٹر ڈوز کا فیصلہ کیا گیا ہے، تمام ہیلتھ کیئر ورکرز کو بلا معاوضہ ویکسین لگائی جائے گی، ہیلتھ کئیر ورکرز کو بوسٹر ڈوز میں فائزر ویکسین لگائی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔