سعودی عرب میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ

ویب ڈیسک  جمعرات 16 ستمبر 2021
پہلی بارکورونا ایس او پیز کی خلاف وزی کرنے والے فرد پر 1 ہزار ریال اور دوسری بار 1 لاکھ ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔(فوٹو: اے ایف پی)

پہلی بارکورونا ایس او پیز کی خلاف وزی کرنے والے فرد پر 1 ہزار ریال اور دوسری بار 1 لاکھ ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔(فوٹو: اے ایف پی)

ریاض: سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 1 لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے کوروںا کے لیے اٹھائے گئے حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد نہ کرنے والے افراد پر 1 لاکھ ریال (44 لاکھ 76 ہزار پاکستانی روپے) تک جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کی ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ سلطنت کی جانب سے کووڈ 19 سے تحٖفظ کے لیے اٹھائے گئے حفاظتی اقدامات، جیسے کہ سماجی فاصلے کی خلاف ورزی، عوامی اور نجی مقامات پر جسم کا درجہ حرارت چیک کرائے بنا داخل ہونے کی کوشش کرنے پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

ٹوئٹ کے مطابق کورونا ایس او پی کی پہلی بار خلاف ورزی کرنے والے فرد پر 1 ہزار ریال(44 ہزار770 پاکستانی روپے) کا جرمانہ عائد کیا جائے گا، لیکن اگر وہی شخص اگلی بار پھر  کووڈ 19 قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑا گیا تو پھر اس عائد ہونے والے جرمانے کی رقم کئی گنا بڑھا کر 1 لاکھ ریال(44 لاکھ 76 ہزار پاکستانی روپے) کردی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔