لاہور میں پتھر کاٹنے والے کٹر پر گر کر 8 سالہ بچی جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعرات 16 ستمبر 2021
گھر میں کام ہورہا تھا کہ کٹر کے قریب کھیلنے والی میری بیٹی حادثاتی طور پر کٹر پر گر گئی، والد۔(فوٹو: فائل)

گھر میں کام ہورہا تھا کہ کٹر کے قریب کھیلنے والی میری بیٹی حادثاتی طور پر کٹر پر گر گئی، والد۔(فوٹو: فائل)

 لاہور: ہڈیارہ کے علاقے میں 8 سالہ بچی حادثاتی طور پر پتھر کاٹنے والے کٹر پر گر کر ہلاک ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ہڈیارہ میں 8 سالہ بچی پتھر کاٹنے والے کٹر پر گر گئی، جس کے نتیجے میں اس کی شہہ رگ کٹ گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بچی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ چکی تھی۔

اس بارے میں بچی کے والد کا کہنا ہے کہ گھر میں کام ہورہا تھا اور میری بیٹی قریب ہی کھیل رہی تھی، کھیلتے کھیلتےوہ اچانک کٹر پر گر گئی جس کی وجہ سے اس کی شہہ رگ کٹ گئی۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔