اب آپ کا ہاتھ سینما اور کانسرٹ ٹکٹ بن سکتا ہے

ویب ڈیسک  ہفتہ 18 ستمبر 2021
اب ایمیزون ون کا پام ریڈر پلیٹ فارم سینما ہال اور دیگر کانسرٹ کا ٹکٹ بن سکتا ہے۔ فوٹو: فائل

اب ایمیزون ون کا پام ریڈر پلیٹ فارم سینما ہال اور دیگر کانسرٹ کا ٹکٹ بن سکتا ہے۔ فوٹو: فائل

کولاراڈو: چند سال قبل ایمیزون نے ہتھیلی اسکینر متعارف کرائے تھے جنہیں اب سنیما ہال، کانسرٹ اور تھیئٹر میں استعمال کیا جائے گا۔ یعنی اسکینر پر ہاتھ رکھتے جائیں اور آگے بڑھتے جائیں۔

ایمیزون ون کے نام سے یہ اسکیننگ ٹیکنالوجی شاپنگ سینٹر میں تیزرفتار ادائیگیوں کے لیے تیار کی گئی تھی۔ ایمیزون نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ اب اس ٹیکنالوجی کو تفریحی ٹکٹ فراہم کرنے والی فرم اے ایکس ایس کے تعاون سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں متعارف کرارہا ہے۔ سب سے پہلے کولاراڈو میں واقع مشہور ریڈ راکس ایمفی تھیئٹر میں داخلے کے لیے ایمیزون ون کو آزمایا جارہا ہے۔

کولاراڈو ریڈ راکس ایک بہت عمدہ تفریحی مقام ہے جو پہاڑوں کے عین درمیان واقع ہے اور یہاں بہت سے تفریحی پروگرام منعقد ہوتے رہتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔