کراچی میں کم عمر ڈرائیوروں اور گاڑی مالکان پر ایک کروڑ 10 لاکھ جرمانہ عائد

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 17 ستمبر 2021
مہم کے صرف 14 روز کے دوران 16 ہزار سے زائد چالان کیے گئے ، 10 ہزار 754 گاڑیوں کو بھی ضبط کرلیا،ترجمان ٹریفک پولیس ۔فوٹو : فائل

مہم کے صرف 14 روز کے دوران 16 ہزار سے زائد چالان کیے گئے ، 10 ہزار 754 گاڑیوں کو بھی ضبط کرلیا،ترجمان ٹریفک پولیس ۔فوٹو : فائل

 کراچی: ٹریفک پولیس نے کم عمر ڈرائیوروں، والدین اور گاڑی مالکان کے خلاف جاری مہم کے صرف 14 روز کے دوران 16 ہزار سے زائد چالان کر کے ایک کروڑ روپے سے زائد جرمانہ عائد کردیا۔

عدالت کے حکم پر ٹریفک پولیس نے کم عمر ڈرائیورں ، والدین اور گاڑی مالکان کے خلاف رواں ماہ 2 ستمبر سے جاری مہم کے دوران 15 ستمبر تک (14 روز) میں مجموعی طور پر 16 ہزار 611 چالان کر کے ایک کروڑ 10 لاکھ 37 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق 2 ستمبر سے 15 ستمبر تک ٹریفک پولیس نے  شہر بھر میں خصوصی مہم کے دوران کم عمر ڈرائیوروں کے 11 ہزار 149 چالان کر کے مجموعی طور پر 55 لاکھ 75 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا اس کے ساتھ ساتھ والدین اور گاڑی کے مالکان کے مجموعی طور پر 5 ہزار 462 چالان کر کے نہ صرف مجموعی طور پر 54 لاکھ 62 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا بلکہ خلاف ورزی پر 10 ہزار 754 گاڑیوں کو بھی ضبط کرلیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔