قبل ازوقت پاکستان بلائے جانے پر برہم محمد حفیظ کا غصہ ٹھنڈا ہوگیا

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 17 ستمبر 2021
آل راؤنڈر کو کیریبیئن پریمیئر لیگ چھوڑ کر آنے کی ہدایت کرتے ہوئے تاخیر کی صورت میں نتائج بھگتنے کا کہاگیا تھا۔ فوٹو: فائل

آل راؤنڈر کو کیریبیئن پریمیئر لیگ چھوڑ کر آنے کی ہدایت کرتے ہوئے تاخیر کی صورت میں نتائج بھگتنے کا کہاگیا تھا۔ فوٹو: فائل

 لاہور: نیوزی لینڈ سے سیریز کیلیے قبل از وقت پاکستان بلائے جانے پر برہم محمد حفیظ کا غصہ ٹھنڈا ہوگیا۔

آل راؤنڈر کو کیریبیئن پریمیئر لیگ چھوڑ کر آنے کی ہدایت کرتے ہوئے تاخیر کی صورت میں نتائج بھگتنے کا کہاگیا تھا، انھوں نے رخت سفر تو باندھ لیا مگر بی سی بی کے رویے پر خاصے مایوس تھے۔

پریس کانفرنس کا ارادہ بھی ظاہر کردیا تھا مگر اب دیگر 4کرکٹرز کے ساتھ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کرنے کیلیے تیار ہیں۔

گزشتہ روز انھوں نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا کہ ’’لوگوں کو معاف کردیں تو شاید اللہ بھی آپ کو معاف کردے‘‘۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔