میتھیو ہیڈن کومیری شہرت، مجھے ان کی شخصیت پسند نہیں تھی،شعیب اختر

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 17 ستمبر 2021
ایک جارح مزاج بیٹسمین کی وکٹ حاصل کرنے کا جشن بھی خوب منایا، ساتھ ان کو پویلین واپس جانے کا اشارہ بھی کیا، سابق پیسر۔ فوٹو: فائل

ایک جارح مزاج بیٹسمین کی وکٹ حاصل کرنے کا جشن بھی خوب منایا، ساتھ ان کو پویلین واپس جانے کا اشارہ بھی کیا، سابق پیسر۔ فوٹو: فائل

 لاہور: شعیب اختر کا کہنا ہے کہ میتھیو ہیڈن کو میری شہرت اور مجھے ان کی شخصیت پسند نہیں تھی۔

ایک انٹرویو میں شعیب اختر نے کہاکہ میں نے ایک میچ میں ہیڈن کو ایل بی ڈبلیو کیا، ایک جارح مزاج بیٹسمین کی وکٹ حاصل کرنے کا جشن بھی خوب منایا، ساتھ ان کو پویلین واپس جانے کا اشارہ بھی کیا،اس پر آئی سی سی نے مجھ پر جرمانہ بھی کردیا تھا۔

یاد رہے کہ رواں صدی کی پہلی دہائی میں جارح مزاج آسٹریلوی بیٹسمین اور پاکستانی اسپیڈ اسٹار اپنے کیریئر کے عروج پر تھے،دونوں کے درمیان تلخ و شیریں جملوں کا تبادلہ بھی ہوتا رہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔