آرمی چیف سے یو این او ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی ملاقات

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 17 ستمبر 2021
عالمی برادری افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑے معاشی امداد کی اشد ضرورت ہے، صدر۔ فوٹو: آئی ایس پی آر

عالمی برادری افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑے معاشی امداد کی اشد ضرورت ہے، صدر۔ فوٹو: آئی ایس پی آر

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلپپو گرانڈی نے ملاقات کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی ، افغانستان کی موجودہ صورتحال اور انسانی امداد میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی ار کے مطابق آرمی چیف نے افغانستان میں انسانی ہمدردی اور پناہ گزینوں کے بحران سے بچنے کے لیے عالمی کوششوں کو یکجا کرنے کی ضرورت کا اعادہ کیا۔

آرمی چیف نے اقوام متحدہ کے بحرانوں کے دوران یو این ایچ سی آر کے کے کردار کو بھی سراہا ہائی کمشنر نے چار دہائیوں سے زائد عرصے تک چار لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا،ملاقات میں افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔

ایوان صدر میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلپو گرانڈی نے صدر مملکت سے ملاقات کی، اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ افغانستان کو انسانی اور معاشی امداد کی اشد ضرورت ہے، طویل جنگ نے افغان عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے،انھوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس نے گزشتہ چار دہائیوں سے 35 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کی۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی اور افغانستان میں انسانی امداد بھیجنے میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔