مالک نے تنخواہ مانگنے پر ملازم پر تیزاب پھینک دیا

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 17 ستمبر 2021
مالک یاسین نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسحاق پر تیزاب پھینکا، پولیس- فوٹو: فائل

مالک یاسین نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسحاق پر تیزاب پھینکا، پولیس- فوٹو: فائل

لاہور: نشتر کالونی میں کارخانے کے مالک نے تنخواہ مانگنے پر ملازم پر تیزاب پھینک دیا جب کہ اسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق کارخانہ میں ملازم بستی خیر دین  کے رہائشی 55 سالہ اسحاق نے مالک یاسین سے اپنی تنخواہ مانگی، یاسین نے صبح تک انتظار کرنے کا کہا جس پر اسحاق وہیں کارخانے میں سو گیا اس دوران یاسین نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسحاق پر تیزاب پھینک دیا۔

پولیس نے یاسین اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔