ایڈیشنل آئی جی موٹروے کی گاڑی پرفائرنگ کےملزمان گرفتار

ویب ڈیسک  جمعـء 17 ستمبر 2021
ایک ملزم کو ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل اور دوسرے ملزم کو پشاورکے علاقہ پشتخرہ سے حراست میں لیاگیا

ایک ملزم کو ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل اور دوسرے ملزم کو پشاورکے علاقہ پشتخرہ سے حراست میں لیاگیا

خیبر: پولیس نے ایڈیشنل آئی جی موٹروے کی گاڑی پرفائرنگ کےملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں پولیس نے ایک مکان پر چھاپہ مارکراےآئی جی موٹروے کی گاڑی پر فائرنگ کرنےوالے ملزم محمد بلال کو گرفتار کرلیا۔ دوسرے ملزم صلاح الدین کو پشاورکے علاقہ پشتخرہ سے حراست میں لیاگیا۔ ملزمان محکمہ انسداد دہشت گردی کےتحویل میں ہیں جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کار پر فائرنگ سے ایڈیشنل آئی جی موٹروے زخمی، بھائی جاں بحق

ملزمان پر ایڈیشنل آئی جی سجاد افضل کی گاڑی پر فائرنگ کا الزام ہے۔ فائرنگ سے اےآئی جی سجاد افضل زخمی جبکہ بھائی نعمان جاں بحق ہواتھا۔ اے آئی جی کی گاڑی پر 10 ستمبرکو راولپنڈی کے قریب فائرنگ کی گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔