خیبر پختونخوا اسمبلی میں ختم نبوت کی احادیث تحریر کرنے کی قرارداد منظور

ویب ڈیسک  جمعـء 17 ستمبر 2021
قرارداد تحریک انصاف کے عبدالسلام آفریدی نے پیش کی

قرارداد تحریک انصاف کے عبدالسلام آفریدی نے پیش کی

 پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی نے ایوان کے اندر اور باہر ختم نبوت کے حوالے سے احادیث تحریر کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

اسپیکر مشتاق غنی کی صدارت خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اسمبلی میں گزشتہ رات ضلع دیر میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے اجتماعی دعا کرائی گئی۔

خیبر پختونخوا اسمبلی نے ایوان کے اندر اور باہر ختم نبوت کے حوالے سے احادیث تحریر کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ قرارداد تحریک انصاف کے عبدالسلام آفریدی نے پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ صوبے میں اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ محمد ﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبین لازمی لکھا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔