سانپ نے 2 گھنٹے تک گردن پر لپٹے رہنے کے بعد 7 سالہ بچی کو ڈس لیا

ویب ڈیسک  جمعـء 17 ستمبر 2021
بچی کو فوراً اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں علاج جاری ہے۔ فوٹو : فائل

بچی کو فوراً اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں علاج جاری ہے۔ فوٹو : فائل

مہارشٹرا: بھارت میں کوبرا سانپ 2 گھنٹے تک بچی کی گردن پر لپٹا رہا تاہم نکالنے کی کوشش کے دوران سانپ نے بچی کو ڈس لیا۔

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع واردھا میں خطرناک کوبرا سانپ7 سالہ بچی کی گردن پر لپٹ گیا جو سوئی ہوئی تھی، سانپ 2 گھنٹے تک بچی کی گردن پر لپٹا رہا تاہم اس دوران بچی خاموشی سے لیٹی رہی جب کہ گھروالے بھی گھبراہٹ اور پریشانی کے عالم میں اس امید پر انتظار کرتے رہے کہ کوبرا سانپ خود چلا جائے گا۔

2 گھنٹے انتظار کے بعد جب سانپ گلے سے نہ نکلا تو گھروالوں نے ریسکیو ٹیم کو طلب کیا تاہم جیسے ہی ٹیم نے سانپ کو گلے سے نکالنے کی کوشش کی زہریلے سانپ نے بچی کو ڈس لیا جس پر اس کو فوراً اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بچی کا علاج جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔