- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
کرکٹ ٹیم کا دورہ منسوخ؛ وزیراعظم اور جیسنڈا آرڈن کا ٹیلی فونک رابطہ
ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک روزہ کرکٹ میچ شروع ہونے سے چند گھنٹوں پہلے پاکستان کا دورۂ ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس پر وزیراعظم جیسنڈا آرڈن اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے دورۂ پاکستان ختم کرنے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے۔ گفتگو کے دوران میں نے ٹیم کو فراہم کی جانے والی سیکیورٹی اور سہولیات پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن کا مزید کہنا تھا کہ میں جانتی ہوں کہ دورے کی منسوخی کا فیصلہ ہر اس شخص کے لیے حیران کن ہے جو میچ دیکھنے کے لیے پُرجوش تھا لیکن کھلاڑیوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔
یہ خبر پڑھیں : نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے سیکیورٹی خدشات پر دورہ پاکستان ختم کردیا
واضح رہے کہ آج نیوزی لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والے پہلے ایک روزہ میچ کا آغاز ہونے ہی والا تھا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے سیکیورٹی خدشات کے باعث دورہ ختم کرکے ٹیم کو فوری طور پر واپس بلانے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔