فی تولہ سونے کی قیمت میں 200روپے کی کمی

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 17 ستمبر 2021
فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 112500 روپے ہوگئی

فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 112500 روپے ہوگئی

 کراچی:  فی تولہ سونے کی قیمت میں 200روپے کی کمی واقع ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18ڈالر کی کمی سے 1761ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200روپے اور 17روپے کی کمی واقع ہوئی ۔

اس کے نتیجے میں کراچی ،حیدرآباد ،سکھر ،ملتان ،لاہور ، فیصل آباد ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 112500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 96451 روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سونے کی مقامی قیمت اب بھی دبئی گولڈ مارکیٹ سے 3000روپے کم ہے۔ اسی طرح تولہ چاندی کی قیمت 10روپے کی کمی سے 1400روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 8.57روپے گھٹ کر 1200.27روپے ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔