سونو سود محکمہ انکم ٹیکس کے شکنجے میں

ویب ڈیسک  جمعـء 17 ستمبر 2021
محکمہ انکم ٹیکس کے چھاپوں پر سوشل میڈیا پر اداکار کے مداح ان سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں - فوٹو:فائل

محکمہ انکم ٹیکس کے چھاپوں پر سوشل میڈیا پر اداکار کے مداح ان سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں - فوٹو:فائل

 ممبئی: اداکار سونو سود مبینہ ٹیکس چوری پر محکمہ انکم ٹیکس کے شکنجے میں آگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم نے آج سونو سود کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے اداکار کے بینک کھاتے اور ان سے ہونے والی ٹرانزیکشنز، مالی لین دین کی دستاویزات اور دیگر کاغذات کا جائزہ لیا ہے۔

محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے چھاپے کے بعد میڈیا سے تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں۔ بدھ کے روز انکم ٹیکس کی ٹیم نے ممبئی اور لکھنؤ میں اداکار سونو سود سے منسلک 6 دفاتر پر چھاپہ مارا تھا۔ ٹیم 20 گھنٹے تک کارروائی کرتی رہی۔

ٹیم اداکار کے لکھنؤ کی ایک ریئل اسٹیٹ کمپنی کے ساتھ ہونے والے معاہدے اور ٹیکس سے متعلق تحقیقات کر رہی ہے۔

محکمہ انکم ٹیکس کے چھاپوں پر سونو سود کے مداح ان کی سپورٹ میں سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں۔ ٹوئٹر پر مداح #IStandWithSonuSood ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹوئٹ کر رہے ہیں۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔