- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
بچوں کے حقوق پر کتاب لکھنے پر ملالہ انجیلینا جولی کی معترف
واشنگٹن: بچوں کے حقوق پر کتاب لکھنے پر ملالہ یوسف زئی نے انجیلینا جولی کی تعریف کی ہے۔
نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے انسٹاگرام پر معروف ہولی وڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے مہاجرین انجیلینا جولی کی تصویر شیئر کردی اور لکھا کہ دنیا کی آبادی کا ایک تہائی حصہ بچوں پر مشتمل ہے، بڑوں کی طرح بچوں کے بھی حقوق ہوتے ہیں۔
ملالہ یوسف زئی نے لکھا کہ مجھے یہ جان کر اپنی دوست انجیلینا جولی اور ایمنسٹی انٹرنیشنل پر فخر ہوا کہ انہوں نے بچوں کے حقوق پر کتاب ’Know Your Rights and Claim Them‘ لکھی ہے، اس کتاب کا مطالعہ بچوں کو ان کی اپنی زندگی اور دنیا بھر میں ہونے والی ناانصافیوں پر آواز اٹھانے کی ضرورت پر زور دے گی۔
ملالہ یوسف زئی نے کتاب کا مطالعہ کرنے والے بچوں اور نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ بڑوں کی طرح آپ کے بھی حقوق ہیں، کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ آپ کو نقصان پہنچائے، آپ کو خاموش کرے، آپ کی سوچ اور خیالات تبدیل کرے، آپ کے ساتھ برا سلوک کرے یا آپ کو معاشرے کا حصہ بننے سے روکے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔